ریاستی حکومت کے فیصلے کے تحت مہاراشٹر کے دیگر تعمیراتی مزدوروں کے فلاح وبہبود بورڈ نے 20 مئی تک 7 لاکھ 67 ہزار تعمیراتی مزدوروں کی فہرست تیار کی ہے۔ ہر مزدور کے بینک کھاتے میں دو ہزار روپے جمع کئےگئے ہیں جو کہ کُل رقم 153.40 کروڑ روپے ہے۔
مہاراشٹر: تعمیراتی مزدوروں کی مالی امداد - کورونا وائرس مہاڑشٹر میں
مہاراشٹر کے وزیر محنت و مزدور دلیپ ولسے پاٹل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے دوران 7.67 لاکھ تعمیراتی مزدوروں کے کھاتوں میں مالی مدد کے طورپر کُل 153.40 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں۔
مہاراشٹر: تعمیراتی مزدوروں کو کروڑوں کی مدد
بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مشکلات کی وجہ سے جن تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتے کی تفصیل ضلع دفتر سے حاصل نہیں ہوئی ہے، ان کا بھی پتہ لگایا جائےگا اور ان کے بینک کھاتوں میں بھی مدد کی رقم جمع کی جائےگی۔