اردو

urdu

ETV Bharat / city

'تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال' - تاج محل ہوٹل

تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد وزیر داخلہ مہراشٹر انل دیشمکھ نے سیکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا

'تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال'
'تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال'

By

Published : Jul 1, 2020, 7:49 PM IST

تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد آج مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ممبئی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا۔

'تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال'

واضح رہے کہ کل پاکستان کے شہر کراچی سے ممبئی کے 5 اسٹار ہوٹلز کے مشہور گروپ تاج گروپ آف ہوٹلس کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممکنہ خطرے کے پیش نظر سخت حفاظتی بندوبست کیا گیا ہے۔

انل دیشمکھ نے اس تعلق سے شہر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اور انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر و ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) کے ساتھ انتظامات پر تفصیلی بات چیت کی۔

ممبئی پر بھارت کے عسکریت پسندانہ حملے کے 12 سال بعد اب تاج محل ہوٹل کو اڑانے کی دھمکی آمیز کال کے بعد دہشت گردی کے خطرے کے تناظر میں انتطامات کا جائزہ لے کر انل دیشمکھ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں۔

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ'میں نے ڈی جی پی مہاراشٹرا اور ممبئی پولیس کمشنر دونوں کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details