کسان الائنس مورچہ کے اجلاس کے تحت کسان مخالف بل کے خلاف 15 جنوری کو ہونے والے مورچہ کو کامیاب بنانے کے لیے 30 دسمبر کو شام 7 بجے پہلی نشست جو گیشوری (مغرب) بمقام مدنی باغ ہال، ظہور احمد قریشی مارگ اور عوامی ادارہ مومن پورہ میں بوقت 8 بجے نشست کا انعقاد کیا گیا۔ تمام تنظیمیں، ہم خیال سنستھاؤں،طبقات کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مورچہ کو کامیاب بنانے کے لیے علاقائی سطح پر ملاقاتیں واضح رہے کہ کسان الائنس مورچہ 15 جنوری کو رانی باغ سے کالا گھوڑا تک مورچہ لے جانے والا ہے اور یہ مورچہ کسانوں کی قیادت میں منعقد ہوگا۔
مورچہ کو کامیاب بنانے کے لیے علاقائی سطح پر ملاقاتیں مومن پورہ کی نشست میں مقررین کے بطور راکیش راٹھوڑ، فرید شیخ، مولانا محمود دریابادی،مولانا حافظ اطہر، ڈاکٹر سلیم خان اور سچن کامبلے نے خطاب کیا۔ وہیں جوگیشوری سے ایڈوکیٹ راکیش راٹھوڑ،اقبال چونا والا،پربهاکر نارکر، ڈاکٹر عظیم الدین، ودیا تائی،سلیم خان،عابد خان، اشرف خان،محمد فیروز نے لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مورچے کی کامیابی کے لیے اور مرکزی حکومت کی فسطائی سوچ کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جانب سے بڑھ چڑھ کر تعاون کرنے کی تاکید کی۔
مورچہ کو کامیاب بنانے کے لیے علاقائی سطح پر ملاقاتیں اس دوران مقررین نے کسانوں پر ہونے والی بربرتا اور نا انصافی کی کڑے الفاظ میں مذمت کی۔