اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2020, 11:27 PM IST

ETV Bharat / city

مہاراشڑ میں میڈیکل امتحان 15جولائی سے

وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن اور مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر امیت ولاس راودیشمکھ نے ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو بتایا ہے کہ 15 جولائی سے میڈیکل طلبہ کے امتحانات کے لیے یونیورسٹی تیار ہے۔ یونیورسٹی نے بھی ایسی ہی ایک تجویز پیش کی ہے۔

Amit Vilas Rao Deshmukh, Vice Chancellor, Maharashtra University of Health Sciences
مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر امیت ولاس راودیشمکھ

مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل طلباء کے سمر 2020 کے امتحانات کووڈ-19کے لاک ڈاون کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیئے گئے تھے۔

وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن اور مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر امیت ولاس راودیشمکھ نے آج ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے راج بھون میں ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ 15 جولائی سے میڈیکل طلبہ کے امتحانات کے لیے یونیورسٹی تیار ہے۔ یونیورسٹی نے بھی ایسی ہی ایک تجویز پیش کی ہے۔

مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے پوسٹ گریجویٹ میڈیسن میں ایم ڈی، ایم ایس ایس پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل، آیور ویدک، ہومیوپیتھی نیز تمام پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔

مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز امتحانات کے شیڈول کا اعلان جلد ہی کرے گی۔ طبی طلباء کا امتحان 15 جولائی سے طئے کیا گیا ہے جبکہ کسی غیر متوقع حالات کی صورت میں اس کا جائزہ لینے کے بعد بروقت فیصلہ کیا جائے گا۔

امیت دیشمکھ نے یہ بھی آگاہی دی ہے کہ اس بارے میں وزیراعلی سے تبادلہ خیال کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امیت دیشمکھ نے طلباء سے 15 جولائی سے ہونے والے امتحانات کی تیاری کی بھی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details