اردو

urdu

جمعیت اہل حدیث کے جلسے میں علماء کرام کا خطاب

By

Published : Jul 31, 2021, 8:15 PM IST

مقرر خصوصی شیخ عبدالوحید سلفی نے قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی آیت مبارکہ 'واذا سالک عبادی عنی فانی قریب' کی روشنی میں دعا کی اہمیت وطریقہ پر خطاب کرتے ہوئے انبیاء کرام علیہم السلام کی دعاؤں کا تذکرہ قرآنی واقعات کی روشنی میں مدلل اورپرجوش انداز میں کیا۔

جمعیت اہل حدیث کے جلسے میں علماء کرام کا خطاب
جمعیت اہل حدیث کے جلسے میں علماء کرام کا خطاب

جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی دعوت پر مورخہ بروز جمعہ شہر مالیگاؤں کی مسجد خلیل فیضی،عائشہ نگر میں ممبرا کے شیخ مصطفی اجمل مدنی اور مسجد محمد علی،دیوی کا ملہ،میں ناسک کے شیخ عبدالوحید سلفی نے خطبہ جمعہ دیا اور شام میں مغرب تا عشاء مسجد خلیل فیضی عائشہ نگر میں مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ حافظ عنایت اللہ محمدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اس جلسے کی نظامت حافظ ایمن محمدی نے کی۔جبکہ امام مسجد حافظ أسرار المتین شوقی نے تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغازہوا۔

مقرر خصوصی شیخ عبدالوحید سلفی نے قرآن کریم کی سورہ بقرہ کی آیت مبارکہ واذا سالک عبادی عنی فانی قریب کی روشنی میں دعا کی اہمیت وطریقہ پر خطاب کرتے ہوئے انبیاء کرام علیہم السلام کی دعاؤں کا تذکرہ قرآنی واقعات کی روشنی میں مدلل اور پرجوش انداز میں کیا۔

انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں اپنی نسل نو کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اغیار اپنی سازشوں کے ذریعے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

بعدہ شیخ محمد مصطفی اجمل مدنی نے عوام کی فرمائش پر اپنی ترنم آواز میں نعت رسول پیش کی۔

اس کے بعد قرآن کریم کی آیت والذین معہ اشداء علی الکفار رحماء بینھم کی تفسیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپس میں نرمی اور محبت کے ساتھ رہنا چاہیے۔ ایک شعر پر اپنے مخصوص انداز میں بیان کرتے ہوئے اللہ کی بارگاہ میں سجدہ کی اہمیت وفضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کبھی کبھی ایک سجدہ ہی انسان کی ہدایت کے آغاز کاذریعہ بن جاتا ہے۔ اور مزید کہا کہ جو اللہ کے آگے سجدہ ریز نہیں ہوتا وہ غیر اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہوئے شرک کربیٹھتا ہے۔

آخر میں خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئےحافظ عنایت اللہ محمدی(ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر) نے مہمان مقررین اور جامعہ محمدیہ منصورہ کے اساتذہ کرام کا اس پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خطاب کو قرآن کریم کی آیت مبارکہ ویوثرون علی انفسھم ولو کان بہہ خصاصۃ کی روشنی میں اہل کوکن کی تازہ صورت حال کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمیں مسلمان ہونے کے ناطے اپنے بھائیوں کی ضرورتوں کو اپنے اوپر ترجیح دینا چاہیے ۔

جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں ومہاراشٹر کی ریلیف میں حصہ لینے والے تمام مخیران اور صوبائی جمعیت کی ذیلی اکائیوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی مدد کرتے رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتاہے۔
اس اعلان کے فوراً بعد ہی عوام الناس نے بڑھ چڑھ کر اہل کوکن کے لئے اپنا تعاؤن پیش کیا۔

ناظم پروگرام حافظ ایمن محمدی ختم مجلس کی دعا پر اس پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب

اس جلسہ اصلاح معاشرہ میں مقامی امیرجمعیت اہل حدیث مالیگاؤں مولانا شکیل احمد فیضی، ناظم دفتر حافظ اشفاق احمد محمدی،مولانا اقبال محمدی،شفیق الرحمن،نورپریس، منصورہ سے شیخ عبدالوحید ندوی،شیخ عبدالقدوس مدنی،شیخ راحت اللہ مدنی وغیرہ موجود تھے۔

اس پروگرام میں مرد وخواتین کی کثیر تعدادنےشرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details