اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز - etv bharat urdu

گذشتہ پانچ نسلوں سے بانس کے کاروبار سے منسلک کاروباری مستقبل سے متعلق شش وپنج کا شکار ہے۔

مالیگاؤں:جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز
مالیگاؤں:جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز

By

Published : Jul 30, 2021, 9:16 PM IST

مہاراشٹر کے ضلع ناسک کی سب سے بڑی بانس اور لکڑیوں کی مارکیٹ مالیگاؤں میں موسم ندی کے کنارے پر واقع سردار مارکیٹ کے نام سے مشہور ہے۔

مالیگاؤں:جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز

اس مارکیٹ میں مختلف قسم کے بانس اور لکڑیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ لیکن جدید طرز تعمیر کے سبب اب یہ کاروبار ختم ہوتا جارہا ہے اور اکثر وبیشتر مکانوں کی تعمیرات کے لیے دوسری متبادل اشیاء کا استعمال کیا جارہا ہے۔

مالیگاؤں:جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز

جس کی وجہ سے اب اس کاروبار میں ذریعہ معاش محدود ہوتا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ کچھ دہوں کے دوران بانس اور لکڑیوں کی مانگ میں کمی ہوگئی ہے۔

مالیگاؤں:جدید طرزتعمیرکے سبب بانس اورلکڑی کا استعمال نظرانداز

واضح رہے کہ ان بانسوں کا استعمال لکڑی کی ٹوکری, جھاڑو, سپڑا اور بانس کی دیوار کے ساتھ لکڑی کے پلائی ووڈ بنانے میں کیا جاتا ہے۔

لیکن اب شہر مالیگاؤں میں زیادہ تر لوگ بانس سے بنے اور مخصوص قسم کی چھتوں والے روایتی گھروں کی بجائے نئے زمانے کے آر سی سی مکانات کی تعمیر، لوکھنڈی پائپ اور ٹین کی چھتوں اور دیواروں سے بنے مکانات میں رہنے لگے ہیں اور دھیرے دھیرے مضافاتی علاقوں میں بھی بانس کی مانگ میں اب کمی ہونے لگی ہے۔ کیوں کہ وہاں پر بھی لوگ اب اینٹ یا ٹین کی مدد سے کم لاگت والے اور مضبوط گھروں کو بنانے لگے ہیں۔

اس تعلق سے بانس کا کاروبار کرنے والے نلیش سونو نے بتایا کہ یہ کاروبار 70 سال پرانا ہے گزشتہ پانچ نسلوں سے یہ کاروبار سلسلہ وار چلتا آرہا ہے۔ جب کہ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی کاروبار حد درجہ متاثر ہوگیا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس کاروبار سے زیادہ تر براڈ سماج کے لوگ وابستہ ہیں۔ لیکن اب یہ کاروبار ختم ہوتا جارہا ہے۔ جس کے سبب براڈ سماج کے لوگ گاڑیوں پر سامان لانے، رکشہ چلانے، گیراج میں ہیلپر اور اس قسم کے روزانہ کے متعدد کاموں کی تلاش میں ہیں۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں شہر کے ایوبی ٹکہ مسالہ پر خاص رپورٹ

ان میں سے بانس کے کچھ بیوپاریوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں ندی میں طغیانی آنے سے ان کا شدید نقصان ہوتا ہے اس لیے وہ مقامی انتظامیہ سے حفاظتی انتظامات اور مدد کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details