اردو

urdu

ETV Bharat / city

عالمی یوم معذور پر احتجاج کا اعلان - معذوروں کی مدد کرنی چاہئے

ریاست مہاراشٹر کے شہرمالیگاؤں میں 3 دسمبر 2019 کو عالمی یوم معذورکے موقع پر معذوروں کی تنظیم کی جانب سے یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی یوم معذور کے موقع پر احتجاج کا اعلان
عالمی یوم معذور کے موقع پر احتجاج کا اعلان

By

Published : Dec 1, 2019, 2:07 PM IST

عالمی یوم معذور کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں معذور افراد اپنے حق و انصاف کے لیے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ ہفتہ کی شب ،دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں اس کا اعلان کیا گیا۔

عالمی یوم معذور کے موقع پر احتجاج کا اعلان

پروگرام کی صدارت معروف سماجی کارکن،شفیق ہندوستان والا،نے کی۔ اس پروگرام میں بطور مقرر رائے گڑھ سے تشریف لائے ریسرچ اسکالر اسماعیل زکریہ کالسکر نے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 12 برسوں سے معذوروں پر ریسرچ کر رہے ہیں اور انھوں نے معذوروں کی زندگی، حالات، مسائل و حل پر ایک کتاب مرتب بھی کی ہے۔ جس کا عنوان ،خصوصی ضروریات کے حامل طلباء، ہے۔
پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سید ساجد، ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر راکیش ، عبدالماجد سینٹرو، اقبال احمد اور نعیم احمد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام میں شہر بھر سے آئے ہوئے ہندو مسلم طبقےکے معذوروں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details