ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع سوند گاؤں پھاٹہ قومی شاہراہ نمبر 3 پر آج بروز جمعہ کو ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں مسجد حاجی عباس کے خطیب امام، حافظ سفیان احمد محمد شعبان ساکن ( گلشن مالک) جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے ساتھ موجود تین بچیاں شدید طور پر زخمی بتائی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ناسک سے دھولیہ سمت جارہی آئسر گاڑی نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس کے سبب موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر آئسر گاڑی کے پہیوں میں آئی۔ اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کو بتایا ‘حافظ سفیان احمد محمد شعبان مسجد حاجی عباس کے خطیب اور امام تھے۔ وہ فجر کی نماز پڑھانے کے بعد اپنے بچوں کو سیر و تفریح کے لیے لے جارہے تھے کہ اچانک تیز رفتار آئسر گاڑی نے پیچھے سے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر ماری جس سے جائے حادثے پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی اور تین بچیاں شدید طور پر زخمی ہوگئیں ہیں’۔