مہاراشٹر،مالیگاؤں کے گولڈن نگر خلیل ہائی اسکول سے متصل تقریباً 30-35 سالہ پرانی بستی محمد آباد میں گٹر نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی نکاسی کا مسئلہ دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا تھا۔ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوجاتا ہے۔
اس مسئلہ کے حل کے لیے محمد آباد پنچ کمیٹی نے گزشتہ پانچ، چھ ماہ قبل جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی سے نمائندگی کی، جس کے بعد مستقیم ڈگنیٹی نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اول روز سے ہی پانی کی نکاسی کے لیے نئی گٹر تعمیر کروانے کی کوشش کی۔ اس درمیان کئی مسائل آئے جس کی وجہ سے کام رک سکتا تھا، لیکن جنتا دل سیکولر کے رہنما نے اپنی حکمت عملی سے اسے حل کرتے ہوئے گٹر کی تعمیر کے لیے سرگرم رہے۔
مالیگاؤں: محمدآباد پانی کی نکاسی کا مسئلہ،کارپوریشن انجینئرنے جائزہ لیا گٹر کی تعمیر کے لیے پیر کے روز مستقیم ڈگنیٹی نے کارپوریشن کے انجینئر کو بلا کر علاقے کا دورہ کرایا۔ محمد آباد کی عوام سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ گزشتہ 5، 6 مہینوں کی محنت رنگ لانے والی ہے، گٹر کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں ہے ان شاء اللہ جلد ہی محمد آباد کی عوام کا برسوں پرانا پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
محمد آباد میں کارپوریشن انجینئر کے دورے سے محلے کی عوام کافی خوش نظر آئی اور پنچ کمیٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے علاقے کے عوام برسوں سے پریشان تھے اور وہ کئی رہنماؤں کے پاس بھی گئے لیکن رہنماؤں نے جھوٹے وعدے کیے۔
جس کے بعد اہلیان محلہ نے نوجوان لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کو مسائل سے روشناس کرایا جس کا نتیجہ یہ رہا کہ مستقیم ڈگنیٹی نے مرحلہ بہ مرحلہ قانونی ڈھنگ سے سہی سمت کے ساتھ کام کیا اور آج انجینئر کے دورے سے امید پیدا ہوگئی کہ جلد ہی گٹر کی تعمیر ہوکر محمد آباد کا پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوگا۔