اردو

urdu

ETV Bharat / city

مالیگاؤں: ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کارگذار ہیلتھ آفیسر مقرر - مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن

مہاراشٹرا میں مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے میونسپل کارپوریشن میں کارگزار ہیلتھ آفیسر کے طور پر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کو مقرر کیا گیا ہے۔

مالیگاؤں: ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کارگذار ہیلتھ آفیسر مقرر
مالیگاؤں: ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کارگذار ہیلتھ آفیسر مقرر

By

Published : Jun 9, 2021, 10:44 PM IST

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی نے اس تعلق سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں سے زائد بل کی وصولی کئے جانے کے معاملے میں شیوسینا لیڈر سنیل دیورے نے ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد انہیں عہدہ سے برطرف کرتے ہوئے عارضی طور پر ڈاکٹر ہیمنت گڈھری کو ہیلتھ آفیسر کا چارج دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے کو ہیلتھ آفیسر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر میونسپل کارپوریشن حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے گھریلو مصروفیات کی بنا پر میونسپل کمشنر کو ایک مکتوب روانہ کرکے سبکدوش ہونے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ سے مستعفی ہونا چاہتے تھے جبکہ کمشنر نے ان کے گذارش کو قبول کرلیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Malegaon

ABOUT THE AUTHOR

...view details