ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی ترقی کے نام پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن 17 دسمبر 2001 کو قائم ہوئی۔ لیکن گذشتہ 19 برسوں میں ترقی کے نام پر اسے تنزلی ہی حاصل ہوئی۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے یوم بنیاد کو بطور یوم سیاہ منایا گیا کارپوریشن بننے کے بعد سرکاری افسران، سیاسی رہنماؤں اور ٹھیکیداروں مل کر شہر کو کھنڈر بنا دیا۔ ترقی کے نام پر خوب سیاست کی گئی اور کارپوریشن نے کروڑوں عربوں روپے غریب عوام سے ٹیکس وصول کیا۔
شہر کے اہم شاہراہوں پر بڑے بڑے پوسٹرس لگائے گئے. جس میں شہر کی اصل حقیقت اور تنزولی کی تصاویر لگائی گئی جس سے دیکھ کر لگتا ہے کہ شہر کی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے. شہر بنیادی مسائل اور سہولیات سے محروم ہے۔
اس موقع پر ایم ڈی ایف کے صدر احتشام بیکری والا نے کارپوریشن کمشنر کو کالا گلاب پیش کیا۔ اور دیگر اراکین نے تمام سرکاری ملازمین کو ایک ایک گلاب پیش کیے، نیز ان سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ آپ لوگوں کو کیوں کالا گلاب پیش کیا گیا؟
احتشام بیکری والا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ ہم نے کارپوریشن کمشنر کو کالا پھول دے کر یہ بتانے کی کوشش کی کہ کالے کام بند ہونے چاہئے۔ شہر میں تعمیر و ترقی کام ہونا چاہئے پھر ہم آپ کو لال گلاب پیش کریں گے۔
عمران راشد نے کہا کہ کارپوریشن میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف ایم ڈی ایف مسلسل احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیز کلو اسٹیڈیم کو ڈمپنگ ژون نہیں بننے دیا جائے گا۔ انھوں نے عوام سے گزارش کی کہ عوام سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران سے کام کے تئیں سوال کریں اور حساب طلب کریں کیونکہ کارپوریشن عوام کے چندے یعنی ٹیکس سے چلتی ہے۔
اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوانوں کی ٹیم سےانجنئیر ابوذر غفاری، صابر ماسٹر، ببو ماسٹر، پروفیسر وسیم بیگ، ندیم شیخ و دیگر صدر و اراکین شامل رہے