کارپوریشن فائر بریگیڈ محکمے کے ملازم شکیل احمد (تیراک) نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چنچوڑ دیہات میں چھایا بائی پرکاش چوہان نامی خاتون نے گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کے بناء پر کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔ یہ خاتون دو دنوں سے لاپتہ ہوگئی تھی، اہل خانہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
مالیگاؤں: 45 سالہ خاتون نے کنویں میں کود کر خودکشی کرلی - Shakeel Ahmed, an employee of the Corporation Fire Brigade Department
مہاراشٹر کے مالیگاؤں سے 20 کلومیٹر دوری پر واقع چنچوڑ دیہات میں چھایا بائی پرکاش چوہان نامی خاتون نے گزشتہ روز کنویں میں کود کر خودکشی کرلی۔ اس تعلق سے کارپوریشن فائر بریگیڈ محکمے کے ملازم شکیل احمد (تیراک) نے نمائندے ای ٹی وی بھارت بات کی۔
اس سلسلے میں دیہات کے سرپنچ نے مالیگاؤں کارپوریشن فائر بریگیڈ محکمے سے رابطہ کیا اور اس معاملے کی اطلاع فراہم کی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ محکمے کے انچارج سنجے پوار نے شکیل احمد کے ساتھ ایک ٹیم کو جائے حادثے پر روانہ کیا۔
شکیل احمد نے بتایا کہ اس دیہات میں دو کنویں تھے، اس لیے موصوف نے پہلے ایک کنویں کی تلاشی مہم مکمل کرنے کے بعد دوسرے کنویں، جس میں 40 فٹ سے زیادہ پانی بھرا ہوا تھا اس کنویں سے خاتون کی لاش برآمد کی۔ اس معاملے میں پولیس نے تمام قانونی تکمیل کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا۔