ریاست مہاراشٹر میں پالگھر ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے ڈر سے اپنے پالتو جانوروں کو الگ نہ چھوڑیں۔
حکومت کی اپیل کے باوجود کئی لوگوں نے پالگھر میں اپنے پالتو جانوروں کو کھلا چھوڑ دیا ہے۔
اینیمل ہسبنڈری محکمہ کے ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پرشانت کامبلے نے بتایا کہ 'لوگوں کے ذریعے پالتو جانوروں کو الگ چھوڑ دینے سے وہ آوارہ جانوروں میں گھل مل گئے ہیں اور ان میں سے کئی بھوک سے مر رہے ہیں۔'