ممبئی: کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر دہلی، راجستھان، گجرات اور گوا کے لوگوں کو کورونا نیگیٹیو رپورٹ کے ساتھ ہی اب مہاراشٹر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
مہاراشٹر میں شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی اتحادی حکومت نے اس سلسلے میں احتیاطی اقدام اٹھاتے ہوئے گائڈ لائنس جاری کردی ہیں۔ جس میں دہلی۔ این سی آر، گوا، گجرات اور راجستھان کے مسافروں کو مہاراشٹر میں آنے کے لیے اپنی آرٹی پی سی آر رپورٹ اپنے ساتھ لانی ہوگی۔