موصولہ اطلاع کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا تو فوری طور پر ان کی رہائش نزد منترالہ سے قریبی سیفی اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے سے قبل انہوں نے دم توڑ دیا۔
مرحوم نوید انتولے سیاست میں سرگرم نہیں تھے حالانکہ ان کے بہنوئی مشتاق انتولے سیاست دان ہیں اور انجمن اسلام کے نائب صدر بھی ہیں لیکن سنہ 2018 میں نوید انتولے نے وزیر اعلی اور شیوسینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے کی موجودگی میں شیوسینا میں شمولیت اختیار کی تھی اور خطہ کوکن میں عوامی فلاح و بہبود کے کام میں سرگرم ہوگئے تھے۔