اردو

urdu

Maharashtra Municipal Election: بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی داخل

By

Published : Dec 1, 2021, 2:05 PM IST

بمبئی ہائی کورٹ Bombay High Court میں دائر کی گئی عرضی Public Interest Litigation میں پینل الیکشن کرانے کے حق پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے، ’’الیکشن کمیشن کو پینل کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا اختیار حاصل ہے تو ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیسے لیا؟

بلدیاتی الیکشن پینل سسٹم کو مسترد نہ کرنے کے حق میں عرضی داخل
بلدیاتی الیکشن پینل سسٹم کو مسترد نہ کرنے کے حق میں عرضی داخل

مہارشٹر میں ریاستی حکومت نے میونسپل الیکشن پینل سسٹم Panel System Election کے انعقاد کا فیصلہ لیا ہے، تاہم حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ Bombay High Court میں مفاد عامہ میں ایک عرضی Public Interest Litigation دائر کی گئی ہے۔

عرضی PILمیں بلدیاتی انتخابات Municipal Election پینل سسٹم Panel System Election کے ذریعے منعقد نہ کرائے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں پینل کی بنیاد پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ تاہم ممبئی کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

کلیان علاقے کے رہنے والے سندیپ پاٹل نے بمبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت دائر کی گئی عرضی میں سوال کیا ہے: ’’ممبئی کو اس سے الگ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ کیا ممبئی میں کورونا نہیں ہے؟‘‘

ریاست کی اتحادی حکومت نے کورونا کے سبب 22؍ میونسپل کمیٹیوں میں پینل انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ممبئی میونسپل کارپوریشن کو اس سے مثتثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ’’کیا کووڈ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حدود میں نہیں تھا؟‘‘ یہ سوال پاٹل نے دائر کی گئی عرضی میں پوچھا ہے۔

عرضی داخل کرانے کے بعد سندیپ پاٹل نے اخبار نویسوں کو پی آئی ایل دائر کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے قبل 2001 میں پینل کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جبکہ 2004 میں اسے منسوخ کر دیا گیا۔ بعد ازاں 2011 میں دوبارہ پینل سسٹم کی بنیاد پر الیکشن کرانے کا فیصلہ ہوا، مگر پھر 2015 میں اس فیصلے کو پلٹ دیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’2017 میںبھی ریاستی حکومت نے دوبارہ پینل سسٹم کے مطابق انتخابات کرانے کی حمایت کی مگر اس فیصلے کو بھی 2019 میں واپس لے لیا گیا۔ اس کے بعد بھی حکومت نے دوبارہ پینل سسٹم کا سہارا لیا ہے۔ یہ فیصلہ قانون کی دفعات کے مطابق کیا گیا ہے۔ بار بار فیصلے اور منسوخی کی وجوہات مختلف بتائی جاتی ہیں۔ حکومت خود تذبذب کی شکار ہے کہ پینل الیکشن کرائے جائیں یا نہیں۔‘‘ پاٹل نے مزید بتایا کہ ’’فیصلہ صرف سیاسی فائدے کے لیے لیا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:مہاراشٹرا: بلدی انتخابات میں این سی پی اور شیوسینا کے درمیان اتحاد کا امکان

پٹیشن میں پینل الیکشن کرانے کے حق پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے، ’’الیکشن کمیشن کو پینل کی بنیاد پر انتخابات کرانے کا اختیار حاصل ہے تو ریاستی حکومت نے یہ فیصلہ کیسے لیا؟ اس طرح کے سوالات اس درخواست میں پوچھے گئے ہیں۔

پونے کے بھی تین افراد نے پینل سسٹم انتخابات کے انعقاد کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details