اس موقع پر ان کی اہلیہ منڈا اور بیٹی روہنی کھڈسے ان کے ہمراہ تھیں۔ ممئبی ہیلی پیڈ پر ان کے حامیوں نے ان کا استقبال کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے این سی پی کے جھنڈے لہرائے۔
مکتائی نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھڈسے نے اپنی سابقہ پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ' بی جے پی کے بہت سے رکن پارلیمان' ان کے رابطے میں ہیں، لیکن دَل بدلی قانون کی زد میں آنے کے خوف سے وہ کھلے عام سامنے نہیں آ رہے ہیں'۔