مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے اور آئی ایم سی ٹی نے ممبئی کے دھاراوی ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر قرنطینہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مہاراشٹر: وزیر صحت نے دھاراوی کا دورہ کیا - مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے
مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے اور آئی ایم سی ٹی نے ممبئی کے دھاراوی ٹرانزٹ کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں پر قرنطینہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
dharavi
ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے گنجان آبادی والے علاقے دھاراوی سے اب تک کووڈ 19 کے 180 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ یہاں پر کئی افراد قرنطینہ میں ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مطابق مہاراشٹر کووڈ 19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست ہے۔ یہاں پر اب تک کووڈ 19 کے کل 5218 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کووڈ 19 سے اب تک 251 افراد کی موت ہوئی ہے جو کہ تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔