ممبئی: برطانیہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک میں کورونا کی لہر نے آب و تاب کے ساتھ دوبارہ دستک دی ہے، جس کے پیش نظر مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے ایک خصوصی آن لائن میٹنگ میں کہا کہ سرکار کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے جو لوگ بغیر ماسک کے نظر آئیں ان پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی کورونا کی جانچ بھی کی جائے وزیر اعلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایک چھوٹی سی لاپرواہی خطرناک ہوسکتی ہے اس لیے سرکار کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل پیرا ہونا انتہائی ضروری ہے'۔
ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے محکمہ جاتی کمشنر، ضلع افسران،میونسپل کمشنر اور ضلع پولیس افسران سے آن لائن تبادلہ خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ کقرونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہو رہا ہے اس لیے ریاست میں سبھی سرکاری عملہ ہوشیار رہے۔ کورونا کی دوسری لہر پرلا پرواہی برتنے سے کام نہیں چلے گا اور اب ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگا۔ آکسیجن، وینٹیلیٹر، دوائیاں رکھنی ہوں گی آئیسولیشن، قرطین پہلے سے ہی تیار رکھیں یہ وائرس بہت ہی تیز رفتار سے بڑھتا ہے اس لیے اسی رفتار سے ہمیں علاج اور جانچ کی صلاحیت کو بڑھانا ہوگا'۔
اس موقع پر کورونا پر تحقیق اور روک تھام کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس سے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ کورونا کے دوسرے پھیلاؤ پر زیادہ سے زیادہ تحقیق کریں' میرا خاندان میری ذمہ داری' مہم کے تحت پہلے سے جمع کی گئیں معلومات کا پورا استعمال کریں۔ مریض کے رابطے میں رہیں۔