اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'

دسہرہ کے موقع پر اپنے قائد اور پارٹی صدر کے خطاب کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے شیو سینا کے حامیوں اور پارٹی ورکرس کو اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب پہلی بار شیو سینا کی سالانہ دسہرہ ریلی شیواجی پارک میں منعقد نہیں ہوئی ، جہاں پارٹی کارکن بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے تاکہ دسہرہ شام کو پارٹی کے سربراہ خطاب سن سکیں، بلکہ ریلی کا انعقاد آج ممبئی کے ایک آڈیٹوریم میں کیا گیا۔

'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'
'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'

By

Published : Oct 26, 2020, 5:05 AM IST

ریاست میں کورونا وائرس کے پیش نظر اختیار کی جا رہی احتیاطی تدابیر اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کرہ حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، جو شیوسینا کے صدر بھی ہیں ، نے وسطی ممبئی کے دادر میں شیواجی پارک گراؤنڈ کے سامنے سواتنتریویر ساورکر آڈیٹوریم کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرنے سے پہلے ٹھاکرے اور ان کے اہل خانہ نے سب سے پہلے شیواجی پارک میں پارٹی کے بانی بال ٹھاکرے کی یادگار پر عقیدت کے پھول تچھاور کیے۔ ریلی کے دوران آڈیٹوریم میں ارد گرد کے لوگوں کا صرف پچاس افراد پر مشتمل ایک منتخب گروپ موجود تھا ، جس میں وزراء، رہنما بھی شامل تھے۔ عوام اور پارٹی ورکرس اور پارٹی کے بہی خواہوں کےلیے اس تقریب سے استفادہ کے پیش نظر ، اس تقریب کا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

دوران خطاب ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کے ان کی حکومت مستحکم ہے اور اگر ہمت ہے تو ان کی حکومت کو گرا کر دیکھو۔

60 سالہ ادھو ٹھاکرے کے پچھلے سال وزیر اعلی بننے کے بعد یہ پہلی دسہرہ ریلی ہے۔ وہ 27 نومبر کو بطور وزیر اعلیٰ اپنے دفتر میں ایک سال مکمل کریں گے۔

19 جون 1966 کو اپنے قیام کے بعد سے دسہرہ ریلی شیو سینا کے پروگراموں میں خصوصی اہمیت کا ایک اہم پروگرام ریا ہے۔جو شیواجی پارک میں منعقد کیا جاتا رہا، تاہم اس بار کورونا کے باعث پہلی بار یہ دسہرہ ریلی دوسری جگہ منعقد کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details