اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہارشٹر: کورونا وائرس کے 60 نئے معاملے

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 60 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1078 ہو گئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 64 ہو چکی ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ معلومات بدھ کے روز فراہم کی۔

Maharashtra
Maharashtra

By

Published : Apr 8, 2020, 5:56 PM IST

ذرائع کے مطابق ممبئی میں سب سے زیادہ 44 کیسز سامنے آنے سے یہاں متاثرین کی تعداد 686 ہوگئی ہے اور اب تک یہاں اموات کی تعداد 40 بتائی جارہی ہے۔

بدھ کو پونے میں کورونا کے 9 معاملے سامنے آئے جس سے کورونا متاثرین کی تعداد137سے بڑھ کر 146ہو گئی اور ابھی تک یہاں 4 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق نئے کیسوں میں سے 44 ممبئی، نو پونے، چار ناگپور اور احمد نگر، آکولہ و بلڈھانہ کے ایک ایک ہیں۔

محکمہ کے مطابق آج 60 افراد کی کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1078 ہو گئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے اب تک 64 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details