واضح رہے کہ مہاراشٹر اسمبلی کا بجٹ سیشن 17 مارچ کو کورونا کے سبب ختم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایک کابینہ کی میٹنگ ہوئی چونکہ ابتدائی ایام میں یہ وبا ریاست کو اپنی زد میں لیے ہوئی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد جو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی، اس میں کئی وزرا ماسک پہن کر کابینہ کی میٹنگ میں شامل ہوئے تھے لیکن آج کابینہ کی میٹنگ ایک منفرد طریقہ کی میٹنگ تھی جس میں وزیر اعلی نے اپنے چند کابینی وزرا کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ سے دیگر وزرا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔
آج کابینہ کی میٹنگ میں جو وزرا موجود تھے، ان میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، وزیر محصول بالا صاحب تھورات، کابینی وزرا چھگن بھجبل، آدتیہ ٹھاکرے، ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی اجیت پوار اور وزیر داخلہ انل دیشمکھ شامل تھے۔ ان کے علاوہ دیگر وزرا اپنے اضلاع میں موجود تھے اور انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کی۔