ممبئی: مارچ اور اپریل میں ہونے والے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوسکتے ہیں۔ اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھلنے پر وزیر تعلیم کے ساتھ آن لائن گفتگو کے دوران اساتذہ نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن کرانے کا مشورہ دیا۔کیونکہ گذشتہ برسوں سےکورونا وبا کی وجہ سےطلبہ کی پڑھائی متاثر رہی۔
مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشاگائیکواڑ نے اساتذہ، پرنسپل و دیگر ذمہ داران کی باتیں سننے کے بعد کہا کہ 'مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے، شہریان نے کورونا کی تیسری لہر کو شکست دے کر اہم رول اداکیا ہے۔ نیز وزیر تعلیم نے نصاب کی تیاری، امتحانات کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر بھی بات چیت کیں۔
وزیر تعلیم کے ساتھ بات چیت میں شامل مہاراشٹر اسٹیٹ جونیئر کالج ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر مکند اندھلکر نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر وزیر تعلیم کو بورڈ کے امتحانات آف لائن لینے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ آف لائن امتحانات کی تجویز پر سبھی متفق تھے۔