مہاراشٹر کے وزارت داخلہ نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے اطلاع فراہم کی کہ کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ملک میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بعد 22 مارچ سے اب تک تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت 95 ہزار کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں اور 18 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ 53071 گاڑیوں کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 3 کروڑ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق دو لاکھ دو لاکھ افراد کو کورنٹائن کیا گیا جن میں سے 642 افراد نے کورنٹائن کی خلاف ورزی کی ہے۔