سینٹرل ریلوے کے کمرشیل ڈپارٹمنٹ میں آفس سپرنٹنڈنٹ خوشرو پوچا نے ودربھ خطے میں کسانوں اور بیوہ خواتین کے لئے ٹرک میں 540 'گروسری کٹس' روانہ کیا تاکہ اگلے 10 سے 12 دن تک ان کو راحت مل سکے۔
پوچا لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لئے کھانا تیار کرنے والے کمیونٹی کچنوں کو بھی خام مال فراہم کر رہے ہیں۔
پوچا نے بتایا کہ 'میں بھارتی ریلوے کے ساتھ کام کرتا ہوں لیکن میں نے 20 برس پہلے ملک بھر میں ضرورت مند لوگوں کو خون (ڈونرز کے ذریعے) فراہم کر کے سماجی کام کرنا شروع کیا تھا۔ پانچ برس قبل میں نے ایک 'سیوا کچن' شروع کیا ہے جس سے اسپتالوں میں مسکینوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔'
انہوں نے ملک بھر کے 21 اسپتالوں اور اسکولوں میں ریفریجریٹر لگانے میں بھی مدد کی ہے۔