اردو

urdu

ETV Bharat / city

تھانے: دو جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن - سیکوریٹی عملہ کو آنے جانے کی اجازت

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے، نوی ممبئی، کلیان میں دو جولائی سے 12 جولائی تک سخت لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

دو جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن
دو جولائی سے مکمل لاک ڈاؤن

By

Published : Jul 1, 2020, 10:29 PM IST

میونسپل کارپوریشن کی حدود میں کورونا کے بڑھتے امراض پر ٹی ایم سی نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے 2 جولائی کی صبح 7بجے تا 12 جولائی کی صبح 7بجے تک مکمل طور سے لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دودھ، دوا، پیٹرول پمپ ، اسپتال و سیکوریٹی عملہ کو آنے جانے کی اجازت دیا ہے۔

تھانے میونسپل کارپوریشن میں دس دن کا سخت لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان میونسپل کارپوریشن نے شہر میں کورونا کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر کیا، جس میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹ، گودام سمیت تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل بند رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق تھانے مونسپل کارپوریشن کے حدود میں کورونا کا مرض تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہی ختم ہونے کی صورت نظر آرہی ہے۔ ایسے میں اب ٹی ایم سی لاک ڈاون، اور اسٹے ہوم، سوشل ڈسٹنسنگ ایک بار پھر مونسپل کارپوریشن اسی پر عمل کرنے جارہی ہے۔ جس کو لیکر ٹی ایم سی کی جانب سے ایک اعلان جاری کیا گیا کہ 2جولائی کی صبح سے 12 جولائی کی صبح تک سخت لاک ڈاون رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details