اردو

urdu

ETV Bharat / city

سشانت کی موت پر لتا، دھرمیندر اور سلمان کا اظہار افسوس - news of sushant death

سلمان خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے ’’آپ بہت یاد آؤگے سوشانت‘‘۔

Sushant's death
Sushant's death

By

Published : Jun 15, 2020, 2:38 PM IST

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر سروں کی ملکہ لتا منگیشکر، دھرمیندر، سلمان خان اور پرینکا چوپڑا نے اظہار افسوس پیش کیا ہے۔

لتا منگیشکر اب بھی کرکٹ اور فلمیں بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور وقتاً فوقتاً ٹوئٹر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔ وہ مہیندر سنگھ دھونی کی بہت بڑی مداح ہیں۔جب دھونی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی انٹولڈ اسٹوری ریلیز ہوئی تو لتا خود کو فلم دیکھنے سے نہیں روک سکیں۔ فلم کے ساتھ انہیں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری بھی پسند آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ راجپوت نے جس انداز میں کام کیا وہ اسے کبھی نہیں بھول سکتیں۔

لتا نے ٹویٹ کیا ’’سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی خبر سن کر میں حیران ہوں۔ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی لیکن انہوں نے فلم دھونی میں ایسی خوبصورت پرفارمنس پیش کی تھی جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ میں انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ خدا ان کی روح کو سکون عطا فرمائے‘‘۔

دھرمیندر بھی سوشانت کی موت سے جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا دکھ ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹر پر سوشانت کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’’ پیارے سوشانت، نہ فلم دیکھی، نہ کبھی ملا تم سے، پر تیرے اچانک چلے جانے سے بڑا صدمہ لگا۔ یہ خوبصورت پیارا شو بزنس واقعی بہت بے رحم ہے۔ میں تمہارا ناقابل برداشت درد محسوس کرسکتا ہوں۔ میں تمہارے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اس دکھ کو شیئر کر رہا ہوں‘‘۔

سلمان خان نے بھی سوشانت کی موت پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے، ’’آپ بہت یاد آؤگے سوشانت‘‘۔

پرینکا چوپڑا نے سوشانت کی موت کے بعد انہیں یاد کرتے ہوئے ان کے لئے ایک پیغام لکھا ہے۔ پرینکا نے سوشانت کے ساتھ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں حیران ہوں، تم کتنے درد میں رہے ہونگے۔ مجھے امید ہے کہ تم جہاں بھی ہوگے وہاں سکون سے ہوگے۔ میں سن رائز کے وقت ہماری ایسٹروفزکس کی بات چیت کبھی نہیں بھول سکتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details