اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہریت ترمیمی بل کے خلاف مظاہرے کی انقلاب مورچہ کو اجازت نہیں - احتجاجی مظاہرہ

ممبئی کے بائیکلہ نامی علاقہ کے رانی باغ سے آزاد میدان تک شہریت ترمیمی بل کے خلاف نکالے جانے والی انقلاب ریلی کو پولس نے اجازت نہیں دی ہے لیکن اس کے باوجود منتظمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشل جسٹس نے احتجاجی مظاہرہ نکالنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس کے اجازت کے بغیر بھی ریلی نکالی جائے گی۔

شہریت ترمیمی بل کے خلاف انقلاب مورچہ کو پولس کی اجازت نہیں
شہریت ترمیمی بل کے خلاف انقلاب مورچہ کو پولس کی اجازت نہیں

By

Published : Dec 26, 2019, 10:35 PM IST

کل بروز جمعہ منعقد ہونے والے اس تنظیم کے احتجاجی مظاہرہ کے سبب شہر میں تشدد پھوٹ پڑنے کا خدشہ بھی پولیس اور انٹلیجنس نے ظاہر کیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوا ہےجس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رکن کو یہ کہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ احتجاج میں طاقت کا مظاہرہ انتہائی ضروری ہے اور ہم نے اب تک سی اے اے اور این آر سی سے متعلق جتنے بھی مظاہرے ہوئے ہیں اس میں شرکت اپنی ذمہ داری سمجھی ہے۔

ایسے احتجاج میں شریک ہونا بھی ضروری ہے لیکن احتجاج اس وقت تک مؤثر نہیں ہوتا تب تک اس میں طاقت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اس لئے ہمیں اپنے احتجاج کو مؤثر بنانے کے لئے طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ جب تک ہم یہ نہیں کریں گے ہماری بات نہیں سنی جائے گی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اب تک ہم نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ہے لیکن اس سے قبل ہم نے سی ایس ٹی پر روہت ویمولا کی موت پر جو احتجاج کیا تھا وہ ایک مثالی احتجاج تھا اس میں چار گھنٹہ چکہ جام کر دیا گیا تھا اور جب معلوم ہوا تھا کہ احتجاج کیا ہوتا ہے۔ ہمیں اب اسی طرز پر احتجاج کرنا ہوگا تاکہ یہ معلوم ہو کہ ممبئی شہر میں زندہ عوام بستے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ ایسا ہی ہونا چاہئے۔ گزشتہ چند دنوں سے پورے شہر میں پرامن مظاہرے اور احتجاج جاری ہے لیکن اب اس میں تشدد برپا کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی پولیس نے بھی اس میں تشدد کا خطرہ لاحق قرار دیا ہے۔

یہ ویڈیو اس میٹنگ کا ہے جس میں طلبا تنظیم کے رضا کار جمع تھے۔ یہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں احتجاج کا لائحہ عمل تیار کیا جا رہا تھا اسی دوران احتجاج میں طاقت کے مظاہرہ کی بھی بات کہی گئی ہے سڑک پر عوام کو بھی اس سےمتاثر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس لئے اس احتجاجی مظاہرہ پر پولس کی بھی خاص نظر رہے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details