در اصل قرنطینہ سینٹر میں ایک شخص کے خودکشی پر انہوں نے ٹاٹا آمنترا کا دورہ کرکے اس سینٹر پر ماہر نفسیات کی تقرری کامطالبہ کیا۔ کچھ دنوں قبل اندرا گاندھی ہسپتال میں آکسیجن نہ ہونے کے سبب مریضوں کے دم توڑنے کے الزام کے بعد انہوں نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا تھا۔
شہریوں کے مطابق کرٹ سومیا کاصنعتی شہر میں اس قدر دلچسپی کسی سیاسی ہلچل کی دستک بھی ہوسکتی ہے۔
واضح ہوکہ کہ ٹاٹا امنترا سرکاری قرنطینہ سینٹر کی عمارت سے ایک 43 سالہ شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ ممبئی کے سابق رکن پارلیمنٹ کریٹ سومیا اس تعلق سے معلومات حاصل کرنے کے لیے قرنطینہ پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے داخل مریضوں اور محکمہ صحت کے افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ موصوف نے پولیس سے خصوصی تفتیش کرنے اور قرنطین سینٹر میں ایک ماہر نفسیات کی تقرری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ سابق ریاستی وزیر رویندر چوہان رکن اسمبلی مہیش چوگلے و بی جے پی کے دوسرے لیڈران موجود تھے۔