اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کنگنا کو ممبئی میں رہنے کا حق نہیں'

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ 'کوئی فلمی اداکار ممبئی پولیس کے تعلق سے اگر ایسا کوئی بیان دیتا ہے جس سے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب ہوتی ہے تو انہیں ممبئی میں رہنے کا حق نہیں ہے'۔

By

Published : Sep 4, 2020, 7:41 PM IST

'کنگنا کو ممبئی میں رہنے کا حق نہیں'
'کنگنا کو ممبئی میں رہنے کا حق نہیں'

اس تعلق سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا راناوت نے جمعہ کو ٹویٹ کر کے کہا کہ 'میں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سارے لوگ مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ وہ ممبئی واپس نہ آئیں لہذا اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اس ہفتے 9 ستمبر کو ممبئی واپس آؤں گی۔ ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد میں ٹائم پوسٹ کروں گی، اگر کسی میں ہمت ہو تو روک لے۔'

'کنگنا کو ممبئی میں رہنے کا حق نہیں'

اطلاع کے مطابق 'اس سے قبل بھی کنگنا راناوت نے کہا تھا کہ انہیں بالی ووڈ مافیا سے زیادہ ممبئی پولیس سے ڈر لگتا ہے اور انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ محفوظ نہیں ہیں'۔

مزید پڑھیں:

ممبئی کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی، ایم این ایس کا انتباہ


ان کے اس بیان کے بعد سے سیاسی گلیاروں میں چہ میگوئیاں تیز ہوگئیں جس پر انل دیشمکھ نے کہا کہ 'گنگنا کو ممبئی میں رہنے کا حق نہیں۔'

اس بات کا جواب دیتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ 'وہ ممبئی آئیں گی اور جسے روکنا ہے روک لے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details