ریاست مہاراشٹر کے ممبئی شہر میں واقع ملک کا سب سے عظیم تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کے تعلیمی معیار کو دیکھ کر امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی زوجہ جل بائیڈن بھی متاثر ہوگئی تھیں، اسی لیے سنہ 2013 میں جو بائیڈن اور ان کی زوجہ جل بائیڈن کے بھارتی دورے کے آخری مرحلوں کے دوران جل بائیڈن نے بھارت کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے انجمن اسلام گرلس کالج میں طالبات سے خطاب کیا تھا۔
انہوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے انجمن اسلام کی خدمات کو سراہا اور انجمن اسلام گرلس اسکول اور کالج کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کو ملالہ یوسف زئی کی مثال دی اور تعلیم کو ترجیح دینے اور اسے ترجیح دینے پر زور دیا۔
انہوں نے طالبات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں آپ لوگوں نے اپنے آپ کو کسی سے پیچھے نہیں رکھا ہے یہی آپ کا مستقبل ہے اور اس تعلیم کی وجہ سے آپ کا مستقبل بہتر ہوگا، انجمن اسلام کے صدر ظہیر قاضی نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جل بائیڈن جب یہاں آئیں تو انہوں نے انجمن اسلام کے تعلیمی معیار کو دیکھا تو وہ اس کی خوب تعریف کی۔