اورنگ آباد میں کورونا کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد ایم آئی ڈی سی نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کو ڈھائی سو بیڈ کا کووڈ ہسپتال دیا ہے جس کے لیے امیدواروں کے انٹرویو لیے جا رہے ہیں۔
اورنگ آباد: کوود 19 اسپتال کے لیے تقرری - اورنگ آباد ایم آئی ڈی سی کی خبر
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے یہاں کورونا کے کیسز ایک لاکھ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں، ریاست کے شہر اورنگ آباد میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
کورونا وبا کی روک تھام اور مریضوں کے مناسب علاج کو یقینی بنانے کے لیے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے راست انٹرویو کے ذریعے ڈاکٹر ساور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تقرری شروع کی ہے، راست انٹرویو کے ذریعے بیس ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے علاوہ فارمیسسٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیڑھ سو امیدواروں کو تین مہینے کے کانٹریکٹ کی بنیاد پر تقرر ی کا عمل شروع کیا ہے۔
دیڑھ سو آسامیوں کے لیے دیڑھ ہزار سے زائد امیدوار کارپوریشن پہنچے، ان امیدواروں نے کورونا وبا کے سائے میں طبی خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کیا، کارپوریشن کے شعبہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری عارضی ضرور ہیں لیکن مستقبل میں اس کی میعاد میں توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔