اردو

urdu

ETV Bharat / city

جی ای ای - نیٹ کے طلباء کو لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت

جی ای ای اور نیٹ کے امتحانات دینے والے طلباء کو امتحانات کے دنوں میں ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران ایس او پیز کی پیروی کریں اور معاشرتی دوری برقرار رکھیں۔

جی ای ای اور نیٹ کے طلباء کو ٹرین میں سفر کرنی کی اجازت
جی ای ای اور نیٹ کے طلباء کو ٹرین میں سفر کرنی کی اجازت

By

Published : Sep 1, 2020, 9:34 AM IST

ریلوے کے ایک عہدیدار کے مطابق، ممبئی میں جے ای ای اور نیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کو ممبئی کے مضافاتی ٹرینوں (لوکل ٹرینوں) میں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

وسطی اور مغربی ریلوے کی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق، امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ کے بغیر اسٹیشنوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گا۔ طلبہ کے سفر کے لیے ٹرینوں کی فریکوئنسی میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

تاہم ، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران ایس او پیز کی پیروی کریں اور معاشرتی دوری برقرار رکھیں۔

ریلوے کے ایک عہدیدار نےکہا کہ 'طلبہ کی سہولت کے لیے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر اضافی بکنگ کاؤنٹرز کھولے جائیں گے۔'

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی 13 ستمبر کو نیٹ کے امتحانات منعقد کر رہی ہے جبکہ یکم تا 6 ستمبر کے درمیان جے ای ای کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔

دریں اثنا ، منگل کی صبح ہونے والے جے ای ای مین امتحان سے عین قبل بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بینچ مہاراشٹر کے ودربھ خطے کے سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے طلباء کے لیے امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست پر فوری سماعت کرے گی۔

امتحان صبح 9 بجے شروع ہونا ہے اور عدالت نے معاملہ کی سماعت منگل کی صبح 8.30 بجے طے کی ہے۔ یعنی امتحانات سے آدھے گھنٹے قبل۔

بھنڈارا کے رہائشی نتیش باونکر کی جانب سے کورٹ کو بھیجے گئے ایک خط پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ معاملہ پیر کی شام کو سماعت کے لیے رجسٹر کرنے کا حکم دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details