واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جہاں ہر طبقے اور ہر صنعت سے وابستہ افراد شامل ہوکر اس کی مخالفت کررہے ہیں اور اسے بھارتی آئین کے خلاف بتارہے ہیں، مظاہرین مذکورہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں'۔
اسی ضمن میں ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جہاں بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی اور اپنا احتجاج درج کرایا۔
اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید جعفری نے کہا کہ' بہت سے ایسے مسائل ہیں جس پر حکومت سنجیدہ نہیں ہے لیکن ایسی باتیں جن سے عوام کے دل میں تفرت پیدا ہو بھائی چارہ میں تفریق پیدا ہو ایسے کام حکومت ضرور کرتی ہے'۔