اردو

urdu

ETV Bharat / city

جمعیۃ العلما کے وفد نے چھگن بھجبل سے ملاقات کی - مدارس، یتیم خانے اور آشرم کو بی پی ایل قیمت پر اناج فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعیۃ العلما مہاراشٹر کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے وزیر خوراک و رسد چھگن بھجبل سے ملاقات کی۔

jamiatul ulama delagate met chagan bhijbal
جمعیۃ العلما کے وفد نے چھگن بھجبل سے ملاقات کی

By

Published : Mar 5, 2020, 8:00 PM IST

جمعیۃ العلما مہاراشٹر کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے وزیر خوراک و رسد چھگن بھجبل سے ملاقات کی۔

مولانا حافظ ندیم صدیقی کی قیادت میں جمعیۃ کے وفد نے مذکورہ وزیر سے ملاقات کے موقع پر مدارس، یتیم خانے اور آشرم کو بی پی ایل قیمت پر اناج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس اور این سی پی کی مخلوط سرکار میں ریاست میں چلنے والے مدارس، یتیم خانوں آشرم کو مخلتف اجناس جیسے چاول، دال، گہیوں اور دیگر اشیا فراہم کی جاتی تھیں مگر بعد میں بی جے پی حکومت نے اسے بند کر دیا تھا۔

اب جبکہ مہا وکاس اگھاڑی کی سرکار ہے، جمعیۃ کے ارکان نے اسے دوبارہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وزیر رسدوخوراک چھگن بھوجبل نے تیقن دیا کہ اس سلسلے میں وہ جلد ہی اعلان کریں گے۔ اور دوبارہ مذکورہ اداروں کو اشیائے ضروریہ پر مشتمل راشن بی پی ایل قیمت پر فراہم کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details