مالیگاؤں: مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ہفتہ کے دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک شہیدوں کی یادگار کے پاس مولانا کلیم صدّیقی کی گرفتاری کے خلاف جمعیت علماء مالیگاؤں (مدنی روڈ) نے زبردست مظاہرہ کیا اور موجودہ حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شہر کے مختلف ملی و سیاسی جماعتوں نے اپنی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔
احتجاج میں علماء دین و سیاسی رہنماؤں نے دوران تقریر ملک کے حالات پر روشنی ڈالی۔ جمہوری حقوق کی پامالی اور حکومتی نا انصافی و ظلم ستم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مولانا کی رہائی کی اپیل کی۔
اس تعلق سے عوامی پارٹی کے صدر رضوان انصاری (بیٹری والا) نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام نے اپنا خون بہایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء کرام کے ایک اشاروں پر اپنی گردنوں کو کٹانے والے یہی اہل ایمان والے تھے۔
رضوان انصاری نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے حکومت نے آر ایس ایس کو مختلف اداروں کو چلانے کی اجازت دی ہے۔ اگر ویسی سہولیات و اجازت مسلمانوں کو دی جائے تو پھر ملک بہتر طریقے سے چلے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے جمعیت علماء کی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:شاہین باغ میں مولانا کلیم صدیقی کے مدرسہ اور گھر پر یو پی اے ٹی ایس کا چھاپہ