اس اسپتال میں کل 83 ونٹیلیٹرز ہیں۔ جن میں 10 ونٹیلیٹر بند پڑے ہیں۔ جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے دور دراز کے ایسے مریض جنہیں ونٹیلیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ لمبی قطار میں رہنے کی وجہ سے اس سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ضرورت کے وقت زندگی کو سہارا دینے والی اس مشین کے نہ ملنے سے وہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
جے جے اسپتال سے جواب طلب - Mumbai News
ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی کے جے جے اسپتال میں وینٹیلیٹر بند ہے۔ عام لوگوں سے جڑے اس مسئلے کو لے کر مہاراشٹر ہیومن رائٹس کمیشن نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے جے جے ہسپتال سے رپورٹ طلب کی ہے۔
جے جے ہسپتال میں وینٹیلیٹر بند ہونے پر جواب طلب
جے جے ہسپتال میں وینٹیلیٹر بند ہونے پر جواب طلب
چونکہ جے جے ہسپتال میں بہت ہی کم خرچ میں علاج ہو تا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاج کے لیے یہاں لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔ ونٹیلیٹر کا خرچ پرائیویٹ اسپتالوں میں بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جو ایک عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے۔
حالانکہ معاملے کو لے کر ہیومن رائٹس کمیشن نے سنجیدگی دکھائی ہے اور جے جے ہسپتال سے رپورٹ طلب کی ہے۔ لیکن حکومت مہاراشٹر اس معاملے میں خاموش بیٹھی ہے۔ حکومت کی عدم توجہی سے یہ ثابت ہوتا ہے حکومت کا رویہ عوام کے ساتھ بے حس اور سفاکانہ ہے۔