اداکار کے نمائندے کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق آج دوپہر میں تین بجے عرفان کی ورسوا قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
لاک ڈاون کی وجہ سے ان کے جنازے میں چند افراد ہی شامل ہوئے جن میں ان کی بیوی ستاپا سکدر، بیٹے بابل، ایان اور چند قریبی دوست تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 'ہم ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔'
عالمی شہرت یافتہ اداکار عرفان خان کا ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں آج انتقال ہوا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی عمر 53 برس تھی۔
عرفان خان، آخری بار انگریزی میڈیم نامی فلم میں نظر آئے تھے حالانکہ وہ اس فلم کے پروموشن میں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے تھے۔