اردو

urdu

ETV Bharat / city

قطر سے واپسی کے بعد شارق اور اونيبا نے کیا کہا؟ - urdu news

قطر کی عدالت نے شارق اور اونیبا کو ڈرگ اسمگلنگ کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے دس برس قید کی سزا سُنائی تھی، لیکن حکومت ہند کی مداخلت سے قطر کی جیل میں قید ممبئی کا شادی شدہ جوڑہ 15 اپریل 2021 کو بھارت واپس آگیا۔

shariq and oniba
شارق اوراونیبا

By

Published : Apr 17, 2021, 7:47 PM IST

قطر کی جیل میں قید ممبئی کے شادی شدہ جوڑے شارق اور اونيبا نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اپنی آپ بیتی سنائی۔

شارق اور اونیبا وہی جوڑا ہے جنہیں ان کی سوتیلی پھوپھی نے ہنی مون کے نام پر قطر بھیجا اور اُن کے ہمراہ اپنا ایک بیگ بھی دیا جس میں منشیات تھا۔

قطر سے واپسی کے بعد شارق اور اونيبا نے کیا کہا؟

قطر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد شارق اور اونیبا منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا اور پھر ڈیڑھ برس کے اندر اُنہیں قصوروار پاتے ہوئے دس سال کی سزا بھی سنائی گئی لیکن بھارتی حکومت اور شارق کے اہل خانہ نے اس معاملے میں قطر کی عدالت میں بے گناہی کے ثبوت پیش کیے، جس کے بعد ان کی بھارت واپسی ممکن ہوسکی۔

دراصل ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے رہنے والے شارق اور اونیبا جولائی 2019 میں ہنی مون کے لیے قطر گئے تھے لیکن انہیں ڈرگ اسمگلنگ کیس میں قطر ایئرپورٹ پر ہی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

قطر کی عدالت نے شارق اور اونیبا کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے دس برس قید کی سزا سُنائی تھی، جس کے بعد شارق اور اونیبا کے اہل خانہ نے بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کی اور پھر حکومت ہند کی مداخلت سے اس معاملہ کا تصفیہ ہوا۔ منشیات اسمگلنگ کیس میں قطر کی جیل میں قید ممبئی کے شادی شدہ جوڑہ 15 اپریل 2021 کو بھارت پہنچ گیا۔

اونیبا اور شارق جنوبی ممبئی کے رہنے والے ہیں اور شادی کے بعد ان کی سوتیلی پھُوپھی نے اُنہیں ہنی مون کے لیے قطر بھیجا تھا، ہنی مون پییکج کی آڑ میں اُن کی پھُوپھی نے انہیں منشیات سے بھرا بیگ دیا تھا، جس کی شارق اور اونیبا کو ذرا بھی علم نہیں تھا، یہ دونوں جیسے ہی قطر ایئر پورٹ پر پہنچے تو چیکنگ کے دوران ان کے بیگ سے منشیات پائے جانے کے پاداش میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ معاملہ جولائی 2019 کا ہے، قطر کی عدالت نے ان دونوں کو ڈرگس اسمگلنگ کیس میں 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سُنائی تھی۔

مفت ہنی مون پیکیج دینے والی شارق کی سوتیلی پھوپھی تبسم ریاض اور اس کا ساتھی نظام کارا نے ہنی مون پیکیج کے ساتھ منشیات کا بیگ بھی انہیں دیا تھا حالانکہ شارق اور ان کی پھوپھی کے مابین اس بیگ کے تعلق سے جو بھی بات چیت ہوئی تھی وہ شارق نے اپنے فون میں ریکارڈ کر لی تھی اور یہی کال ریکارڈنگ اب ان کی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کام آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details