اردو

urdu

ETV Bharat / city

حوالےکے کاروبار کا بھارت کا سب سے بڑا ہب ٹاؤن

یہ ممبئی کا زویری بازار کالبہ دیوی علاقہ ہے جو ممبئی کی بڑی بازاروں میں سے ایک ہے۔ سونے چاندی کے زیورات کے ساتھ ساتھ یہاں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے کیش لیس انڈیا کے خواب کو چکنا چور ہوتے ہوئے آپ بآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

حوالےکے کاروبار کا بھارت کا سب سے بڑا حب ٹاؤن

By

Published : Nov 5, 2019, 11:35 PM IST

یہ علاقہ حوالےکے کاروبار کا بھارت کا سب سے بڑا حب ٹاؤن مانا جاتا ہے۔ یہاں روزانہ 200کڑود سے بھی زیادہ کے کیش کا ٹرن اوور ہے۔ علاقائی زبان میں اسے انگھڈیا کا نام دیا گیا ہے۔ یہاں ملکی و غیر ملکی سطح پر نقد پیسوں کے لین دین بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات کے دوران یہاں بڑے پیمانے پر ہوئی کارروائی کے بعد حوالے کے اس کاروبار پر خاصا اثر پڑا ہے۔

حوالےکے کاروبار کا بھارت کا سب سے بڑا حب ٹاؤن

ممبئی پولیس اور انکم ٹیکس نے انتخابات سے پہلے زبردست کارروائی کی تھی لیکن بعد میں روزمرہ کی طرح یہ کاروبار پھر سے اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔

علاقے میں انگھڈیا کے اس کارو بار کرنے کے لئے 500 سے زائد غیر قانونی دوکانیں ہیں لیکن تعجب اس بات کا ہے کہ اس پر کارروائی ہونے کے بجاۓ خود پولیس انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔

کیش کے لین دین اور حوالے کی، بھارت کی سب سے بڑی بازار بھولیشور میں پولیس کا خاصا بندوبست رہتا ہے لیکن یہ بندوبست ان پر کارروائی کرنے کے لیے نہیں بلکہ انکے اس کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں اب نہ تو انکم ٹیکس کی سختی ہے نہ تو ممبئی پولیس اور نہ ہی این آئی اے اور اے ٹی ایس کی پینی نگاہیں ...حالانکہ یہ سارے دفتر اس بھولیشور مارکیٹ کے اطراف میں ہی واقع ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details