اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممبئی کے علاقے مدنپورہ میں حکیم اجمل خان ڈائلیسس سینٹر کا افتتاح

مریضوں کے لئے مفت ڈائلیسس سہولت کا آج سے آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کی اس بوسیدہ عمارت کے دوسرے منزلہ پر جدید اور ساکھ کی لکڑیوں سے تیار یہ ہسپتال نہ صرف ہسپتال ہے بلکہ ایک شاہکار بھی ہے، جہاں شہریوں کو سہولت میسر کرنا سرکار اور بی ایم سی کی ذمہ داری ہے۔

Inauguration of Hakeem Ajmal Khan Dialysis Center in Madanpura area of Mumbai
حکیم اجمل خان ڈائلیسس سینٹر

By

Published : Aug 17, 2021, 5:17 AM IST

یہ مفت ڈائلیسس سینٹر سے علاقائی عوام کو فائدہ ہوگا جو اس اعلاج کی غرض سے اسپتالوں میں طویل قطار کا انتظار کرتے تھے۔ چونکہ محکمہ آثار قدیمہ کی زیر نگرانی میں یہ عمارت تھی، جسکی دیواریں بوسیدہ اور خستہ حال تھیں لیکن اسپتال میں تبدیل ہونے کے بعد اب اس کا نقشہ ہی بدل گیا۔

ویڈیو

رکن اسمبلی رئیس شیخ کہتے ہیں کہ اب ڈائلیسس سنیٹر چلانے کی ذمہ داری پرائیویٹ تنظیموں کی ہے، اسلئے اس کار خیر کے لئے سہارا میڈیکل کے لوگ سامنے آئے اور اس شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ یہ ڈائلیسس سینٹر مریضوں کے لئے سہولیات سے مزین ہے اور ہر طرح کی سہولت اس میں دستیاب ہیں۔

تاریخی قدیم عمارت میں اسپتال کا نقش و نگار انتہائی دلکش اور دیدہ زیب ہے۔ عمارت کی سیڑھیوں سے لے کر اوپری منزلہ پرانی عمارتوں کی علامت ہے۔ اس میں 6 بیڈ ڈائلیسس مریضوں کے لئے مختص کی گئی ہیں۔ ان مریضوں کا تین شفٹ میں ڈائلیسس مفت میں ہوگا۔ اس حکیم اجمل خان دواخانہ میں ڈائلیسس سینٹر کا افتتاح مولانا قاری شبیر احمد قاسمی کے دست مبارک سے عمل میں لایا گیا جبکہ اس موقع پر رکن اسمبلی اور کارپوریٹر رئیس شیخ، سہارا میڈیکل کے بانی سمیت شہر کی معزز اشخاص کی موجودگی رہی۔ یہ ڈائلیسس سینٹر ممبئی میں معروف سماجی خادم حفیظ ریشم والا کے لئے بیادگار کیا گیا ہے۔ انہیں اس موقع پر خراج عقیدت بھی پیش کی گئی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا بھی کی گئی۔

حکیم اجمل خان ڈائلیسس سینٹر

رئیس شیخ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دواخانہ اب عوام کے لئے وقف ہے۔ اس میں ڈائلیسس سینٹر کا قیام مریضوں کو سہولت میسر کر نے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں ڈائلیسس سینٹر کا قیام آج وقت کی ضرورت ہے کیونکہ لوگوں میں اب اس کی ضرورت زیادہ ہوگئی ہے، اس لئے حکیم اجمل خان اسپتال میں اسے قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈائلیسس سینٹر کے قیام سے قبل اس دواخانہ کی عمارت خستہ حالی کا شکار تھی، جہاں مریضوں کے لئے بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کی چھت پوری طرح سے بوسیدہ تھی لیکن آج یہ عمارت انتہائی دیدہ زیب اور دلکش نظر آرہی ہے۔ یہ سہارا میڈیکل ٹرسٹ اور سینٹر و سماجی تنظیموں کی محنت اور کوشش کا نتیجہ ہے کہ آج یہ ڈائلیسس سینٹر عوام کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے ہم نے ضرورت محسوس کی کہ جسمانی طور پر معذور بچوں کے لئے اسپتال کا انتظام کیا جائے۔ یہاں کے ناگپاڑہ کی بلڈنگ میں ہی بچوں کے اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں بچوں کا مفت علاج ممکن ہے۔ جبکہ ایسے بچوں کا علاج انتہائی مہنگا ہوتا تھا یہ اسپتال بھی بی ایم سی کے زیر انتظام لایا گیا جبکہ اسے پرائیوٹ اسپتال کے زیر انتظام کرنے کی کوشش جاری تھی لیکن میں نے اسے ناکام بنا دیا۔ میں ہمیشہ یہ چاہتا ہوں کہ عوام کو زیادہ سہولت فراہم ہو اور یہ بی ایم سی کے اسپتالوں میں ہی ممکن ہے کیونکہ ہر شہری صابن سے لے کر پِن تک ٹیکس ادا کرتا ہے اور سرکار اس سے یہ ٹیکس لیتی ہے تو پھر شہری کو سہولت فراہم کرنا بھی اس کی ذمہ داری ہے۔ بشرطیکہ شہری بھی سرکار کے ساتھ تعاون کر کے اپنا حق حاصل کرے ۔

حکیم اجمل خان ڈائلیسس سینٹر

انجمن خیر الاسلام اور سہارا میڈیکل ٹرسٹ کے بانی فرید نے بھی اس ڈائلیسس سینٹر کے قیام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید آگے بڑھانے کا عزم کیا اور کہا کہ رئیس شیخ اور حفیظ ریشم والا سمیت ٹرسٹ کے دیگر ارکان کی محنتوں کا یہ ثمرہ ہے، جس میں آج مریضوں کے لئے مفت ڈائلیسس کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔ یہاں جدید ڈائلیسس کا نظام بھی شروع کیا گیا ہے اور اس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔ مستحقین کے لئے یہ ڈائلیسس سینٹر ایک نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ ڈائلیسس سینٹر میں فی کس ڈائلیسس کے لئے رقم دینی ہوتی ہے جبکہ یہ مفت ڈائلیسس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو اس علاقہ کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر شہری کے لئے سہولت کی آماجگاہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی میں غیرملکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ایک گرفتار

ڈائلیسس سینٹر کے قیام کے موقع پر ہر کوئی مسرور نظر آیا۔ اہلیان مدنپورہ نے تو ڈائلیسس سینٹر کے قیام کا سہرا رکن اسمبلی اور کارپوریٹر رئیس شیخ کے سر باندھا ہے۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب سے رئیس شیخ اس حلقہ کے کارپوریٹر منتخب ہوئے اس وقت سے علاقہ کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔ حکیم اجمل خان دواخانہ عرصہ دراز سے بند تھا لیکن یہ رئیس شیخ کی ہی کوشش کا نتیجہ تھا کہ یہاں یونانی دواخانہ دوبارہ شروع ہوا۔ اب ڈائلیسس سینٹر نے اسے مزید خدمات کے لئے تیار کیا ہے اور یہ مریضوں کے لئے ایک نعمت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details