اجتماع میں معاون امیرِ حلقہ مہاراشٹر مولانا الیاس فلاحی صاحب نے اس موقع پر کہا کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ ہر ہر عہد میں ہوتا رہا ہے لیکن ایسے میں حکمت پر مبنی طریقہ کار اختیار کرکے واضح اور منظم موقف لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
اجتماع میں ڈاکٹر سلیم خان معاون امیر حلقہ مہاراشٹر نے فرمایا کہ فرانس کے قوانین میں مذہبی توہین پر سزا کا اطلاق ہے۔ حکومت نے اپنے ہی قانون کے خلاف جاکر فیصلہ دیا اور مقتول ٹیچر کو فرانس کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا۔
ممبر آل انڈیا علماء کونسل اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود دریابادی نے اہانت آمیز خاکوں پر رد عمل پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ملت کو مناسب حکمتِ عملی اختیار کرنے پر زور دیا۔
اس کے بعد جناب راشد خان رکن شوریٰ ممبئی میٹرو نے شاتم رسول کی سزا عنوان کے تحت تفصیلی گفتگو کی۔
مولانا الیاس فلاحی معاون امیر حلقہ و سیکریٹری شعبہ اسلامی معاشرہ نے ان تقاریر پر اپنا تبصرہ پیش کیا اور اس بات کی وضاحت کی کہ مسلمانوں کو مشتعل کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ ہر ہر عہد میں ہوتا رہا ہے لیکن ایسے میں حکمت پر مبنی طریقہ کار اختیار کر کے واضح اور منظم موقف لینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔