لاک ڈاؤن کے بعد مالیگاؤں میں اسکول وکالج کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہونے لگی ہیں ۔طلبا وطالبات کا اسکول آنے کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے مالیگاؤں کے دو معروف پرائمری اسکولز چھوٹی مالیگاؤں اسکول اور ایس ایم خلیل پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلبا وطالبات سے بات کی اور ان سے کورونا وبا کے دوران ان کے تجربات اور اب اسکول کھل جانے پر کیا تاثرات ہیں۔
یاد رہے بھارت، دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ 23 مارچ کے بعد ملک کے تمام اسکول و کالجز میں جاری سرگرمیاں روک دی گئیں تھیں۔
بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو اس کے لیے یہ حل نکالا گیا کہ انہیں آن لائن طریقے سے تعلیم دی جائے لیکن اس طریقے میں بے شمار خامیاں تھیں، جنہیں یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ جب بھارت میں اس وبا کا زور ہونے لگا تب وزارت تعلیم نے تقریباً 10 ماہ بعد رفتہ رفتہ تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی۔