اردو

urdu

ETV Bharat / city

ان لاک 5.0 کی گائیڈ لائن کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہوٹلز کھل گئے - ہوٹلز مالز اسکولز عبادتگاہیں

ممبئی میں اب ان لاک 5.0 کے نفاذ کے بعد ہوٹلز و دیگر ریستوران کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی تمام ہوٹلز مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنے کام کو انجام دیں۔

following Unlock 5 guideline
ان لاک 5: گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے ہوٹلز کھل گئے

By

Published : Oct 5, 2020, 5:24 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک کا سلسلہ جاری ہے۔ پورے ملک مین اب ان لاک 5.0 نافذ ہے، جس کے تحت اب تمام ہوٹلز، مالز، اسکولز، عبادتگاہیں و دیگر سماجی مقامات کو مرحلہ وار کھولا جا رہا ہے۔

ان لاک 5: گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے ہوٹلز کھل گئے

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں حکومت کی جانب سے ہوٹلز کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن اب بھی یہاں کے کچھ ہوٹلز بند ہین جنہیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ جو ہوٹلز کھولے گئے ہیں وہاں کووڈ-19 سے متعلق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ممبئی کی شالیمار اور نور محمدی ہوٹل بھی کھل چکےہیں، جبکہ اس وبا کے خوف کے سبب لوگ اب بھی ہوٹلوں میں کھانے سے پر ہیز کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ممبئی: کٹلری مارکیٹ میں آتشزدگی

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پورے بھارت میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، یہاں اب کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details