اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابقہ فڑنویس حکومت میں انل دیشمکھ کا طنز - سابقہ فڑنویس حکومت میں انل دیشمکھ کا طنز

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے ریاست کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں ناگپور ملک کے جرائم کی دارالحکومت بن گیا تھا۔

Maharashtra Home Minister Anil Deshmukh
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ

By

Published : Jun 28, 2020, 10:59 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے سانگلی اور اس سے متصل کولہا پور ضلع میں کورونا وائرس کی حالت کا جائزہ لینے آئے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ شیوسینا، نیشنلسٹ کانگری پارٹی (این سی پی)اور کانگریس اتحاد کی ’مہا وکاس اگھاڑی‘ حکومت نے ریاست کی دوسری دارالحکومت ناگپور کی شبیہ کو پھر سے قائم کیا ہے، جسے پہلے نہ صرف مہاراشٹر بلکہ ملک کے جرائم کی دارالحکومت کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت میں دیویندر فڑنویس کے پاس وزارت داخلہ کی ذمہ داری بھی تھی اور ان کے دور میں ناگپور میں جرائم کا گراف کافی بڑھ گیا تھا۔

حال ہی میں ناگپور میں آنگن باڑی اہلکاروں پر حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو بخشا نہیں جائےگا۔

پتنجلی کے کورونل دوا کی تشہیر پر روک کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ کمپنی نے کھانسی اور بخار کی بیماری میں بیماریوں سے لڑنے والی دوا بنانے کے لیے لائسنس کی درخواست دی تھی لیکن اس دوا کو کورونا کی دوا کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ اس کے لیے آیوش اور آئی سی ایم آر سے کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details