اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھیونڈی اور مضافات میں موسلادھار بارش

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل صنعتی شہر بھیونڈی اور مضافاتی علاقے میں گزشتہ شب سے جاری موسلادھار بارش کی سبب کئی سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Sep 4, 2019, 12:11 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 9:16 AM IST

مسلسل بارش کے سبب نشیبی علاقے زیرِ آب ہوگئے ہیں، جس سے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، زبردست بارش اور نشیبی علاقوں کے زیرِ آب ہونے کے بعد بھی کارپوریشن کے ایمرجنسی محکمہ میں تعینات افسران اور ملازمین کہیں دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

بھیونڈی اور مضافات میں موسلادھار بارش
مسلسل برسات نے میونسپل انتظامیہ کی تمام دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دیا ہے، شہر کے غیبی نگر، شانتی نگر، گوپال نگر، دھامنکر ناکہ، تین بتی ، جبار کمپاؤنڈ، اعظمی نگر اور دیوان شاہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکیں بارش کے پانی سے لبالب بھری ہوئی ہے، ندی ناکہ کامواری ندی میں زبردست تغیانی کے سبب گنیش وسرجن گھاٹ پر گنپتی وسرجن کرنے والے عقیدت مندوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ندی ناکہ اور شیلار ہوتے ہوئے واڑہ جانے والے شاہراہ پر بارش کا پانی ہھر جانے سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا اور تین سے چار کلو میٹر طویل جام جیسے حالات پیدا ہوگئے۔ گنیش وسرجن کرنے والے عقیدت مندوں کو ٹریفک نظام متاثر ہونے کا زبردست خمیازہ اٹھانا پڑا۔

واضح ہوکہ بھیونڈی اور اسکے اطراف میں گزشتہ سب سے ہورہی لگاتار بارش سے کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 9:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details