اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان معذوروں کا دھرنا - handicap people protest

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس وکلانگ سیل کی قیادت میں معذوروں نے بڑھتی ہوئی پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں کو لے کر دھرنا دیا۔ ان معذوروں کا کہنا ہے کہ ان کو پچھلے چھ مہینے سے کوئی سرکاری امداد نہیں ملی ہے۔ کورونا اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے معذور افراد پریشان ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان معذوروں کا دھرنا
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان معذوروں کا دھرنا

By

Published : Jul 23, 2021, 7:05 PM IST

اورنگ آباد ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو معذور افراد نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف دھرنا دیا۔ کانگریس وکلانگ سیل کی قیادت میں دیئے گئے اس دھرنے میں معذور افراد نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومتیں محض اعلانات کررہی ہیں جب کہ پچھلے چھ مہینے سے معذور افراد کو امداد کے نام پر ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان معذوروں کا دھرنا
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان معذوروں کا دھرنا

معذور افراد نے انھیں ملنے والی امداد فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ان کا کہنا ہی کہ سرکاری امداد بند ہوجانے سے وہ کافی دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مالیگاؤں: خواتین کا مہنگائی کے خلاف زبردست احتجاج

کانگریس وکلانگ سیل نے سنجے گاندھی پینشن اسکیم کو ایک ہزار سے بڑھاکر تین ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details