'سخت قدم اٹھانے کے سبب گورنر کا تبادلہ ہوا'
گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر وجے سردیسائی نے منگل کو کہا کہ ریاست سے جڑے مختلف مسائل پر متعدد سخت قدم اٹھانے کے سبب گورنر ستیہ پال ملک کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
مسٹر سردیسائی نے ٹویٹ کر کے کہا،’’گورنر مسٹر ملک نے گوا کے کورونا وائرس(کووڈ-19)معاملے میں سچ بولا تھا اور وبا کے دوران نئے راج بھون کی ضرورت نہیں، مسئلے پر سخت رخ اختیار کیا تھا۔
ساتھ ہی وزیراعلیٰ کو غیر مہذب قرار دیا تھا۔ اس طرح ان کی منتقلی کی توقع ظاہر کی گئی تھی کیونکہ موجودہ نظام کے تحت سچائی کو حقیر سمجھا جاتا رہا ہے لیکن اسے کیسے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے کہ فی لاکھ سب سے زیادہ کورنا متاثرین اور اموات والی ریاست (مہاراشٹر)کے گورنر کو کسی دیگر ریاست(گوا)کا اضافی جارچ دیا جا سکتا ہے۔ ہے رام!
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ملک کو گوا سے ہٹاکر میگھالیہ کا گورنر بنایا گیا ہے جبکہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو گوا کا اضافی جارچ دیا گیا ہے۔مسٹر ملک کو بہار سے تبادلہ کر کے اکتوبر 2019 میں گوا کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں سب سے سنگین طورپر کورونا وبا سے متاثر مہاراشٹر میں اب تک 604358 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20265 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔