اردو

urdu

ETV Bharat / city

حکومت مہاراشٹر کے 15 شعبے ای آفس سسٹم کے زیر اہتمام - مہاراشٹر حکومت کا اعلان

حکومت مہاراشٹر کے ملازم لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے ای آفس کے ذریعہ سرکاری کام کاج کو انجام دے رہے ہیں۔ در اصل یہ کام پہلے دفتر میں کیا جاتا لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اب اسے دفتر سے ملازمین کے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب سارے ملازم گھر بیٹھے ای آفس کے ذریعہ سرکاری کام کاج کو انجام دے رہے ہیں۔

Government of Maharashtra under 15 departments of e-office system
حکومت مہاراشٹر کے 15 شعبے ای آفس سسٹم کے زیر اہتمام

By

Published : Aug 5, 2020, 5:16 PM IST

مہاراشٹر حکومت میں سیکرٹریٹ میں کل 42 شعبے ہیں اور آج 15 شعبے ای آفس کے زیر اہتمام کام کر رہے ہیں۔ ملازمین یہ کام اپنے موبائل فون اور لیپ ٹاپ پر آسانی سے کر رہے ہیں۔

ویڈیو

اس کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت نے صوبائی سطح پر اکھلیش مشرا کو منتخب کیا ہے۔ مشرا کہتے ہیں کہ کورونا کے سبب ملازمین ہر فائل پر فیصلے نہیں لے سکتے۔ اس وجہ سے ہم نے ای سسٹم جسے صرف دفتر تک محدود رکھا تھا اسے ہم نے باہری دنیا سے روشناش کرایا اور اب وہ سارے کام بڑی آسانی سے کیے جا رہے ہیں، جو ملازم کبھی دفتر میں کیا کرتے تھے۔

گذشتہ آٹھ برسوں سے حکومت مہاراشٹر ای سسٹم کا استعمال کر رہی ہے لیکن یہ محدود تھا اور اب موجودہ حالات یعنی کورونا کی وجہ سے اسے بہت زیادہ فروغ ملا۔

ای آفس کے ذریعہ کسی بھی فائل کے بارے میں ادنیٰ سے اعلیٰ ہر افسر کو معلوم ہوتا ہے، اس میں جو بھی ریمارک دیا جاتا ہے وہ خود بخود دوسرے افسر تک پہنچ جاتا ہے۔ اس طرح سے جو بھی کام یا فیصلے ہوتے ہیں وہ بہت تیزی سے ہو رہے ہیں۔

حکومت مہاراشٹر کا ای آفس سسٹم کا منصوبہ 23 ستمبر 2011 میں طے کیا گیا تھا۔ مقصد یہی تھا کہ کام میں آسانی اور جلدی ہو لیکن اس کا استعمال اب تیزی سے ہو رہا ہے اور اب سبھی محکمے فائل اور دستاویزوں کو اسکین کر کے کمپیوٹر میں جمع کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details