مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی کوشش آج رنگ لائی ہے کیونکہ مانخورد شیواجی نگر میں ایس ایم ایس کمپنی کو خالہ پور منتقل کر دی جائیگی۔ اس قسم کا احکام آج یہاں سماجوادی پارٹی لیڈرابوعاصم اعظمی, ایس ایم ایس کمپنی مینجمنٹ, ماحولیات محکمہ کے افسران اور بی ایم سی کی ایک اہم میٹنگ میں وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے جاری کیا ہے۔
آدتیہ ٹھاکرے سے ملاقات کے دوران ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ ایس ایم ایس کمپنی کو بند کر نے کا مطالبہ وہ ہر مرتبہ ایوان اسمبلی میں بھی کرتے ہیں لیکن اب تک اس کمپنی کو بند سے متعلق کوئی حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی ہے ایسے میں اس کمپنی کو فوری طور پر بند کرنا ضروری ہے کیونکہ یہاں کے عوام اس کمپنی کے سبب متاثر ہے کیونکہ اس میں انسانی فضلا جلایا جاتا ہے اور جس کا دھواں انسانی جسم کے لئے انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکینوں عمریں قلیل ہوگئی ہیں اور اوسطا عمر 30 سے 40 سال ہوکر رہ گئی ہے اس لئے فوری پر اس کمپنی کو بند کیا جائے۔